خشوگی کیس میں سی آئی اے نے 100فیصدتعین نہیں کیا-ٹرمپ
واشنگٹن(امت نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ سی آئی اے نے جمال خشوگی قتل کیس میں 100 فیصد تعین نہیں کیا۔ ایجنسی کی رپورٹ میں سعودی ولی عہدشہزادہ محمد کو ملوث قرارنہیں دیا گیا ہے۔فلوریڈا میں میڈیا سے گفتگو میں ٹرمپ نے کہا کہ خشوگی کی موت کے بارے میں شاید ہم تمام حقائق سے کبھی باخبر نہیں ہو سکیں۔ انہوں نے کہاامریکہ سعودی عرب کا مضبوط پارٹنر رہنا چاہتا ہے اور وہ آئندہ ہفتے ارجنٹائن میں جی 20کے اجلاس میں محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے ۔