ریگولرائزیشن سے متعلق وزیراعظم کی درخواست پر سی ڈی اے کا اعتراض
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) بنی گالہ کی تعمیرات کو ریگولرائز کرنے کا معاملے پر سی ڈی اے نے وزیراعظم عمران خان کی درخواست پر اعتراض لگادیا۔بنی گالہ کی تعمیرات ریگولرائز کرنے کا معاملے پر سی ڈی اے نے وزیراعظم سمیت 165 درخواست دہندگان پر اعتراض لگاتے ہوئے نوٹس جاری کردیے ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے بنی گالہ گھر کا فردوانتقال سابقہ اہلیہ جمائمہ کے نام کا جمع کرایا تھا۔ سی ڈی اے نے وزیراعظم عمران خان کو اپنے نام کا فردوزمین کے انتقال کے کاغذات جمع کرانے کا نوٹس جاری کرتے ہوئے وزیراعظم کو اپنے نادرا شناختی کارڈ کی مصدقہ نقل جمع کرانے کی بھی ہدایت کی ہے۔ اس کے علاوہ وزیراعظم کے گھر کا کیس جمع کرانے والے کو اتھارٹی لیٹر بھی جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔