کالاپل۔پرانی سبزی منڈی میں قائم شادی ہالزگرانے کا حکم
کراچی (اسٹاف رپورٹر)سپریم کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس گلزار احمدنے حکم دیا ہے کہ کالا پل۔ پرانی سبزی منڈی سمیت دیگر علاقوںمیں قائم شادی ہالز مسمار کئے جائیں۔اپنے ریمارکس میں انہوں نے کہا کہ چند افراد کے فائدے کیلئےشہر کو جام کرنے کی اجازت نہیں دیں گے ۔انہوں نے کہا کہ گرین بیلٹس کلئیرکرائی جائیں اورشادی ہالزگراکرپارک بنائے جائیں۔قائم مقام چیف جسٹس نے کہا زمزمہ پارک میں کوئی کمرشل تعمیرات نہیں ہونی چاہئیں۔ نیپاپل کے اطراف اورراشدمنہاس پل بھی کلیئر کرائے جائیں ۔انہوں نےکہا کہ آئین سے متصادم کوئی پالیسی قبول نہیں کی جائے گی ۔