نئے راہداری معاہدوں کے بعد حملوں کا خدشہ تھا۔وزیراعظم
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم عمران نے چینی قونصل خانے پر حملے اور اورکزئی میں دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئے راہداری معاہدوں کے بعد حملوں کا خدشہ تھا۔پاک چین تعلقات کے خلاف سازش کامیاب نہیں ہوسکتی۔کابینہ اجلاس کے دوران اور ٹرینوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ہمیں پہلے سے خدشہ تھا کہ ایسا ہوسکتا ہے ، کیوں کہ چین کے ساتھ معاہدوں کے بعد کچھ طاقتیں پاکستان کو کمزور کرنا چاہتی ہیں۔قونصلیٹ پر حملہ بھی سی پیک کو سبوتاژ کرنے کی سازش ہے۔ادھر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے قومی اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہے معلوم ہے کراچی حملے میں کون ملوث ہے۔ہم نے ایسی قوتوں سے نمٹنے کے لیے فورس بھی تیار کر رکھی ہے۔پاکستان چین کے راستے میں رکاوٹ بننے والی قوتوں کے عزائم سیکورٹی فورسز نے ناکام بنادیئے۔انہوں نے کہا کہ قونصلیٹ میں کام کرنے والے تمام 21 ملازمین محفوظ ہیں۔