بھارتی فوج کی دہشت گردی میں 6 کشمیری شہید

0

سری نگر(مانیٹرنگ ڈیسک)مقبوضہ کشمیر کے ضلع اسلام آباد میں بھارتی فوج نے فائرنگ کرکے 6 کشمیریوں کو شہید کردیا۔مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی درندگی کم ہونے کا نام نہیں لے رہی جمعہ کو ایک بار پھر ضلع اسلام آباد میں فائرنگ کرکے 6 معصوم کشمیریوں کوشہید کردیا گیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے دوران گھر گھر تلاشی لی اور اسی دوران اندھا دھند فائرنگ شروع کردی، اس کے علاوہ قابض افواج نے علاقے میں کئی گھر بھی تباہ کردیے۔واقعہ کے بعد بھارتی فوج کے مظالم کے خلاف کشمیری عوام کی بڑی تعداد گھروں سے باہر نکل آئی اور شدید احتجاج کیا، قابض فوج نے مظاہرین پر بھی فائرنگ اور شیلنگ کی جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے جب کہ ضلع اسلام آباد سمیت جنوبی کشمیرکے کئی علاقوں میں موبائل فون اورانٹرنیٹ سروس بھی معطل کردی گئی ۔دوسری جانب ضلع شوپیاں، پنجورہ اورگگلارو میں بھارتی فورسز کا آپریشن جاری تھا جس کے دوران گھر گھر تلاشی لی جارہی تھی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More