سرکلر ریلوے کے راستے میں قائم تجاوزات فوری ہٹانے کا حکم

0

کراچی(اسٹاف رپورٹر/مانیٹرنگ ڈیسک) قائم مقام چیف جسٹس نے شہر میں تجاوزات کے خلاف آپریشن بلاتعطل جاری رکھنے اور سرکلر ریلوے کے راستے میں قائم تجاوزات کو بھی فوری ہٹانے کا حکم دے دیا۔سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں تجاوزات ہٹانے کے معاملے پر قائم مقام چیف جسٹس جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں اجلاس ہوا، جس میں ڈی جی کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی سمیع صدیقی اور میونسپل کمشنر ڈاکٹر سیف الرحمان سمیت دیگر نے شرکت کی۔ دورانِ اجلاس کے ڈی اے نے تجاوزات کے خلاف آپریشن سے متعلق رپورٹ جمع کرائی جب کہ قائم مقام چیف جسٹس کو شہر کے پرانے نقشے اور تصاویر بھی پیش کی گئیں۔ رپورٹ کے مطابق 35ہزار پلاٹوں میں سے اب تک 4ہزار 5سو 85پلاٹس واہ گزار کر ائے جا چکے ہیں ۔اجلاس میں قائم مقام چیف جسٹس کو شہر کے پرانے نقشے اور تصاویر بھی پیش کی گئیں، اس موقع پر قائم مقام چیف جسٹس کی جانب سے جھیلوں اور پارکس پر تجاوزات کی نشاندہی کی گئی۔ اس موقع پر قائم مقام چیف جسٹس کی جانب سے جھیلوں اور پارکس پر تجاوزات کی نشاندہی کی گئی۔اجلاس میں قائم مقام چیف جسٹس نے تجاوزات کے خلاف کارروائی بلا تعطل جاری رکھنے اور شہر میں پرانی جھیلیں، پارک بحال کرنے کا حکم دیا۔جسٹس گلزار احمد نے کہاکہ شہر کو اس کی اصل حالت میں بحال کیا جائے جو 30 سال پہلے تھی، تجاوزات کے خاتمے کی مہم میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں جائے گی۔قائم مقام چیف جسٹس نے شہر کے مختلف علاقوں کے دورے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔جسٹس گلزار احمد کا کہنا تھا صرف یہ دیکھنا چاہتے ہیں کہ ان قبضہ مافیا کے خلاف کیا کارروائی کی گئی، ہم کراچی کو کلین اینڈ گرین دیکھنا چاہتے ہیں۔انہوں نے پی ای سی ایچ ایس میں چیل کوٹی پر قبضے کی نشاندہی کی اور اسے ختم کرانے کا حکم دیا۔قائم مقام چیف جسٹس نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے حکام پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ آپ ذمہ داری ادا کرتے تو کراچی کی یہ حالت نہ ہوتی، شہر میں قبضے کرانے میں آپ نے سہولت کاروں کا کام کیا ہے۔دریں اثناوزیر ریلوے شیخ رشید نے سپریم کورٹ کے ریلوے اراضی سے تجاوزات ہٹانے کے حکم پر بے بسی کا اظہار کردیا۔میڈیا سے گفتگو میں شیخ رشید نے کہا کہ سپریم کورٹ نے حکم دیا ہے مگر 5 سے 10 ہزار گھر گرانا میرے بس میں نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کراچی میں ریلوے کی زمین سے یہ ہزاروں گھر گرانے کےلئے کے ایم سی آگے آئے،ہم ان سے کہیں گے ریلوے ان کے ساتھ ہے۔وفاقی وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ ریلوے کو لوگوں نے مفت کا مال سمجھا ہوا ہے ،صرف سیاستدان کرپٹ نہیں قوم کا بہت بڑا حصہ بھی بے ایمان ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More