اشتعال انگیز تقریر سے متعلق کیس میں گواہ کا بیان قلمبند
کراچی(اسٹاف رپورٹر)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے اشتعال انگیز تقریر میں سہولت کاری اور مواد کی تقسیم سے متعلق کیس میں گواہ کا بیان قلمبند کرتے ہوئے مزید گواہوں کو طلب کرلیا ہے۔سماعت پرمتحدہ کے سابق رکن سندھ اسمبلی شیراز وحیدو دیگر ملزمان پیش ہوئے۔جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر کی عدالت نے شاہ رخ جتوئی و دیگرکے خلاف بیرون ملک فرار سے متعلق کیس میں ملزم شاہ رخ جتوئی کے پروڈکشن آرڈر جاری کرتے ہوئے جیل سپرنٹنڈنٹ سے جواب طلب کرلیا ہے ۔سماعت پر ملزم شاہ رخ جتوئی کو پیش نہیں کیا جاسکا۔گزشتہ سماعت پر جیل حکام نے رپورٹ جمع کرائی تھی، کہ ملزم شاہ رخ جتوئی کو ڈیتھ سیل منتقل کردیا گیا ہے، جس کے باعث عدالت میں پیش نہیں کرسکتے۔