تاجر الائنس شہید اہلکاروں کے لواحقین کی مدد کرے گی- ایاز میمن
کراچی (پ ر) کراچی تاجر الائنس کے چیئرمین ایاز میمن موتی والا نے چینی قونصلیٹ پر حملہ کی مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے حملہ ناکام بنانے والے پولیس اہلکاروں کو نہیں بھولنا چاہئے۔ کراچی تاجر الائنس کا وفد چند روز میں شہید اہلکاروں کے لواحقین سے ملاقات کے بعد ان کی مالی مدد بھی کرے گا۔ اجلاس میں کہا کہ دشمن سے سی پیک منصوبہ ہضم نہیں ہورہا ہے، مگر عوام اس عظیم منصوبے کیلئے افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہیں۔