اشاعت التوحید و السنۃ کے اجلاس میں حاجی عبدالوہاب کو خراج عقیدت پیش
کراچی (پ ر) اشاعت التوحید و السنۃ کراچی کے اجلاس میں تبلیغی جماعت کے امیر حاجی عبدالوہاب کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا گیا ہے۔ مرحوم کی خدمات پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ اجلاس میں امیر قاری عبدالرئوف، مولانا سلطان العارفین، مولانا عبدالغفور جلالی، مولانا عبدالرزاق، قاری محمودالحسن اور دیگر نے شرکت کی۔