عدالتی حکم پر میدانوں۔پارکوں سے قبضہ ختم کرایا جائے۔حافظ نعیم
کراچی(اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ میئر کراچی سپریم کورٹ کے حکم کے غلط استعمال سے باز رہیں۔تجاوزات کے نام پر دکانوں اور گھروں کو مسمار کرنے کا سلسلہ بند کیا جائے۔صدر میں آپریشن کے نیتجے میں ہزاروں افراد اور خاندان متاثر ہوئے۔دکانوں کے ساتھ ساتھ روزگار کو بھی نقصان پہنچا ہے۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ دکانداروں کو متبادل جگہ فراہم اور نقصان کا ازالہ کیا جائے۔ عدالتی حکم پر عملدرآمد کرتے ہوئے شہر کے کھیل کے میدانوں اور پارکوں سے قبضے ختم کرائے جائیں۔متاثرہ تاجروں کے جائز مطالبات کو پورا کیا جائے۔حافظ نعیم نے کہا کہ دکانداروں کے خلاف کارروائی میں بلدیہ عظمیٰ کو سندھ حکومت کی پشت پناہی حاصل ہے ۔