راولپنڈی میں اساتذہ کے بین الاضلاعی تبادلے عدالت میں چیلنج

0

راولپنڈی(آن لائن)پنجاب ٹیچرز یونین ضلع راولپنڈی نے بین الاضلاعی تبادلوں کو عدالت عالیہ میں چیلنج کر دیا،اس ضمن میں باقاعدہ پٹیشن راولپنڈی بنچ میں دائر کر دی گئی،سنگل رکنی بنچ آج سماعت کرے گا۔رٹ میں اساتذہ کے تبادلوں کو چیلنج کرتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ دیگر اضلاع سے 400کے لگ بھگ اساتذہ کی ضلع راولپنڈی میں تبادلوں کی منظوری دی گئی،ضلع میں زیادہ بھرتی اور انٹر ڈسٹرکٹ تبادلوں کی وجہ سے پہلے ہی طلباو اساتذہ مطلوبہ شرح سے زائد ہیں جس سے ان سروس اساتذہ کا50فیصدپروموشن کوٹہ پر عمل درآمد نہیں ہو رہا،حکومت کا یہ اقدام اساتذہ کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More