لاٹھی گولی-سیاسی دہشت گردی کی بنیاد پر حکومت نہیں چلتی-سراج الحق
لاہور (امت نیوز) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ الاٹھی گولی اور سیاسی دہشت گردی کی بنیاد پر حکومت نہیں چلتی۔لاہور میں خاتم الانبیاؐ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں امن کی ضرورت ہے اور حکومت کو اپنی کارروائیوں پر غور کرنا چاہیے جبکہ ملک میں کوئی محفوظ نہیں رہا، میں یوٹرن اور اباؤٹ ٹرن کی بات نہیں کرتا، بلکہ قوم سے کئے گئے وعدے پورے کرنے کی بات کرتا ہوں، حکومت جو کام اپنی مدت کے آخر میں کرتی ہے، وہ موجودہ حکومت نے آغاز میں ہی شروع کردیئے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں چینی قونصل خانے پر حملہ اور ہنگو میں دھماکہ ہوا، ملک میں کوئی سیاسی لیڈر، افسر اور قونصل خانہ محفوظ نہیں، حکومت دوبارہ اپنی اداؤں پر غور کرے، کہیں جھول، دراڑیں اور جذباتی پن موجود ہے۔ امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ سیکولر طبقے کو اسلامی ممالک پر غالب نہیں ہونے دینگے، 71سال گزر گئے لیکن ملک میں اسلامی نظام نافذ ہوسکا، نہ ہی عدالتی نظام اسلام کے مطابق ہے، 2ہزار 222 ارب روپے بجٹ میں صرف سود کی ادائیگی کیلئے رکھے گئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ عقیدہ ختم نبوت ؐ کے حوالے سے جنیوا میں بین الاقوامی کانفرنس منعقد کریں گے۔