یوگنڈا میں کشتی الٹنے سے 30 افراد ڈوب کر ہلاک-متعدد لاپتہ

0

کمپالا (امت نیوز) یوگنڈا میں مسافر بردار کشتی الٹنے سے30مسافرڈوب کر ہلاک جبکہ 27 تاحال لاپتہ ہیں۔ عالمی میڈیا کے مطابق یوگنڈا کے دارالحکومت کمپالا کے نزدیک جھیل وکٹوریہ میں 84 مسافروں کو لیکر جانے والی کشی الٹ گئی، جسکے نتیجے میں 30 مسافر ڈوب کر ہلاک ہوگئے۔ ریسکیو ادارے اور یوگنڈا بحریہ کی ٹیم نے امدادی آپریشن میں 27افراد کو بچالیا جبکہ 27افراد تاحال لاپتہ ہیں، جن کی تلاش جاری ہے، تاہم خراب موسم کے باعث مشکلات کا سامنا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کشتی میں گنجائش سے زائد افراد سوار تھے، جس کے باعث کشتی الٹ گئی۔واضح رہے کہ 70ہزار مربع کلومیٹر پر محیط وکٹوریہ جھیل میں ناکافی سہولیات اور احتیاطی تدابیر کے فقدان کے باعث کشتی الٹنے کے واقعات عام ہیں۔ رواں برس ستمبر میں کشتی ڈوبنے سے 100افراد ڈوب گئے تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More