ترکی اپنی اور غریب ممالک کی معیشت کو بہتربنائے گا-بن علی یلدرم

0

استنبول(امت نیوز)ترک اسمبلی کے اسپیکر اور نائب صدر بن علی یلدرم نے کہا ہے کہ عالمی معیشت زوال کا شکار ہے، مگر ان حالات میں بھی ہم اپنی معیشت کو ترقی دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔ 17ویں موسید نمائش ترکی و غریب ممالک کی معیشت کو بہتر بنانے میں مدد گار ثابت ہوگی۔وہ استنبول میں عالمی نمائش کے مندوبین سے خطاب کر رہے تھے۔ نمائش میں60ممالک کے تاجر بڑی تعدادمیں شریک ہوئے۔ پاکستان بزنس فورم کا 60رکنی وفدشکیل ہاشمی، عرفان اللہ والا اور خلیفہ انوار کی قیادت میں شرکت کر رہا ہے، جبکہ محمود حامد، بلال گوہر اور دیگر انکے ہمراہ ہیں۔اس موقع پر شکیل ہاشمی اور عرفان اللہ والا نے نمائش کے منتظم عبدالرحمان سے ملاقات کی اور انہیں اجرک پہنا کر شیلڈ پیش کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More