کرتار پورسرحد کھولنے کا کریڈٹ آرمی چیف کوجاتا ہے۔احسن اقبال
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء احسن اقبال نے کہا ہے کہ کرتار پورسرحد کھولنے کا کریڈٹ آرمی چیف کوجاتا ہے۔جنرل قمر جاوید باجوہ کے دوٹوک مؤقف سے معاملہ آگے بڑھا۔بھارت سے تعلقات بہتر ہوں گے۔گزشتہ روز ایک بیان میں سابق وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ بینظیر بھٹو اور نوازشریف کے دور میں بھی اس حوالے سے کوشش کی گئی تھی۔ کرتار پور سرحد کھولنے سے سکھ برادری کو مذہبی رسومات کی ادائیگی میں آسانی ہوگی۔ دنیا بھر سے مذہبی ٹورازم کو تقویت ملے گی جس سے معیشت مضبوط ہوگی۔دریں اثنا وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے بھارت کی جانب سے کرتارپور راہداری کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے اپنے دو وزرا کو بھیجنے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے اس کو مثبت قرار دیا ہے۔