ون ویلنگ ۔ریس لگانے والے 14 رائیڈرز گرفتار۔8 موٹرسائیکلیں ضبط

0

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شارع فیصل پولیس نے ون ویلنگ اور ریس لگانے والے 14 رائیڈرز کو گرفتار کرکے 8 موٹر سائیکلیں قبضے میں لے لیں۔ ملزمان شارع فیصل پر ریس لگا رہے تھے۔تفصیلات کے مطابق شارع فیصل پولیس نے شارع فیصل پر ون ویلنگ اور ریس لگانے والے نوجوانوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 14رائیڈرزکوگرفتارکرکے قبضے سے 8موٹر سائیکلیں قبضے میں لے لیں ۔اس حوالے سے ایس ایچ او صفدر مشوانی نے بتایا کہ گرفتار افراد کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 675/18زیر دفعہ 279پی پی سی درج کرلیا گیا ہے، ایس ایچ او کا مزید کہنا تھا کہ موٹر سائیکل رائیڈرز کے خلاف کارروائی جاری رہے گی، گرفتار کئے گئے افراد تیز رفتاری کے ساتھ ون ویلنگ اور ایک دوسرے سے ریس لگارہے تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More