دہشت گرد قوم کے حوصلے پست نہیں کرسکتے چیئرمین سندھ بارکونسل ہیومن رائٹس کمیٹی
کراچی (اسٹاف رپورٹر) چیئرمین ہیومن رائٹس اینڈ لیگل ایڈ کمیٹی سندھ بار کونسل محمد اعظم خان ایڈووکیٹ اور کوآرڈینیٹر محمد اشرف ایڈووکیٹ نے چینی قونصل خانے پر دہشت گردوں کے حملےکی مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد پاکستانی قوم کے حوصلے پست نہیں کرسکتے۔ انہوں نے حملے میں شہید ہونے والے بہادر پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ قوم کو اپنے ایسے بیٹوں پر فخر ہے۔