سی اے اے کے ریٹائرڈ افسر کی دوبارہ بھرتی کی تحقیقات کا فیصلہ

0

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ایڈیشنل ڈائریکٹر ایچ آر اشرف شاد کی ریٹائرمنٹ کے اگلے ہی روز سے دوبارہ تقرری اور پھر بیک ڈیٹس میں بطور ڈائریکٹر ترقی کی تحقیقات کا فیصلہ کرلیا گیا ہے.ایوی ایشن ذرائع کے مطابق ایک سال قبل ریٹائر ہونے والے چوہدری اشرف شاد کی ریٹائرمنٹ کے بعد دوبارہ بھرتی اور سابقہ تاریخوں میں ترقی کے معاملے کی تحقیقات کے دوران دیکھا جائے گا کہ مذکورہ اقدام کی وزیر آعظم نے منظوری دی تھی یا نہیں ۔کیونکہ 60 برس کی عمر میں ریٹائر ہونیوالے افسر کی دوبارہ تقرری وزیر آعظم کی منظوری سے مشروط ہے اور اس کیلئے مذکورہ افسرکو ادارے نے نا گزیر ثابت کرنا ہوتا ہے ۔ذرائع نے بتایا کہ اگر اشرف شاد کی دوبارہ تقرری غیر قانونی ثابت ہوئی تو نہ صرف انہیں برطرف کردیا جائے گا بلکہ اس دوران وصول کی گئی تنخواہیں بھی واپس لی جائیں گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More