ایمپریس مارکیٹ آپریشن کے بعد ملحقہ مارکیٹوں کے کرائے 3 گنا بڑھ گئے

0

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایمپریس مارکیٹ میں آپریشن کے بعد ملحقہ مارکیٹوں کے کرائے 3 گنا بڑھ گئے ۔ جو دکان 15 ہزار روپے کرائے پر دستیاب تھی اب اس کا کرایہ 50ہزارروپے تک پہنچ گیا ہے، جس کی وجہ سے متاثرہ دکاندار مارکیٹوں میں دکان حاصل کرنے سے قاصرہیں ۔ ذرائع کے مطابق ایمپریس مارکیٹ کے اطراف رینبو سینٹر ، نعمان سینٹر ، جمیل منزل شاپنگ سینٹر،دلدار شاپنگ سینٹر، موبائل سٹی ، صدر سینٹر اور کریم سینٹرمیں خالی موجود دکانوں کے مالکان نے کرائے میں ہوشربااضافہ کر دیا ہے ،جو دکانیں پہلے ان مارکیٹوں میں 15سے 20ہزار روپے ماہانہ کرائے پر بآسانی دستیاب ہوتی تھیں ۔ اب ان دکانوں کا کرایہ 50سے 60 ہزار روپے تک کر دیا گیا ہے ۔ اس کیساتھ ساتھ رینبوسینٹر کے سامنے کی دکانیں جن کا کرایہ 20ہزار روپے تھا، اب ان کا کرایہ 80ہزار سے 1لاکھ روپے ماہانہ کر دیا گیا ہے، جس کی وجہ سے بے آسرا ہونے والے دکاندار اپنا کاروبار دوبارہ شروع نہیں کر سکے ہیں۔بیشتر تاجروں کا کہنا تھا کہ مارکیٹوں کے مالکان کو چاہئے تھا کہ ہمیں کچھ رعایت دیتے اور ہم سے کرایہ کم وصول کرکے ہمارے دکھ میں شریک ہونے کا احساس دلاتے مگر انہوں نے ہماری مجبوری سے فائدہ اٹھانے کی ٹھان لی ہے ،جبکہ بیشتر تاجروں نے کرائے میں اضافے کو دیکھتے ہوئے نیو کراچی ، بہادرآباد ، شاہ فیصل ، لیاقت آباد ، گولیمار اور دیگر علاقوں میں کاروبار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ہم دیگر علاقوں میں کاروبار کریں گے،اگر مالکان نے کرایہ کم کیا تو اپنا کاروبار پھر صدر منتقل کردیں گے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More