دہشت گردوں کی خاتون ساتھی سمیت مزید 8 سہولت کار گرفتار

0

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سیکورٹی ادارو ں نے کراچی میں چینی قونصلیٹ پرحملے میں ملوث ایک خاتون کو سرچ آپریشن کے دوران اورنگی ٹاؤن سے گرفتار کرلیا ہے۔گرفتار خاتون کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔ حملے کیلئے بھارتی خفیہ ایجنسی را اور افغان ایجنسی این ڈی ایس نے فنڈنگ کی۔ دہشت گردوں نے 2ماہ قبل قونصل خانے کی جاسوسی کی تھی ۔گلشن حدید،لیاری،سہراب گوٹھ سےمزید 7 افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔زیر حراست افراد دہشت گردوں کے سہولت کار بھی رہے ہیں۔چینی قونصل خانہ پر حملہ کے حوالے سے تحقیقاتی اداروں نے حملہ آوروں کی مزید تفصیلات جمع کرلی ہیں۔سیکورٹی اداروں کے مطابق دہشت گرد حملہ کے روز ہی حب کے راستے کراچی پہنچے تھے۔شیر شاہ سے مائی کولاچی والا راستہ استعمال کیا۔ زیر حراست افراد میں سے ہی ایک شخص نے دہشت گردوں سے برآمد ہونے والی گاڑی کرائے پر دی تھی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More