مردان اسپورٹس کمپلیکس میں کو جدید بنانے کا اعلان

0

پشاور(امت نیوز)خیبر پختونخوا کے سینئر وزیر برائے کھیل و سیاحت محمد عاطف خان نے مردان میں کھلاڑیوں کی سہولت کے لئے سپورٹس ہاسٹل سمیت مردان سپورٹس کمپلیکس میں انڈور جمنازیم اتھیلیٹکس ٹریک اورجم بنانے کے علاوہ مردان ، ہری پور ، ڈی آئی خان اور بنوں سپورٹس کمپلیکس اپ گریڈیشن سکیموں کی منظوری دیتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ اس پر جلد از جلد کام شروع کیا جائے ۔ یہ منظوری انہو ںنے کھیلوں کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دی ۔ اس موقع پر مردان سے منتخب ایم پی اے ظاہر شاہ طورو اور ڈی جی سپورٹس جنید خان سمیت دیگر حکام بھی موجود تھے۔ڈی جی سپورٹس جنید خان نے سینئر وزیر کو نئے سکیموں کے بارے میں بریفنگ دی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More