وفاق ۔سندھ کا ’’ کے فور ‘‘ منصوبےکو مشترکہ مکمل کرنے پر اتفاق

0

کراچی (اسٹاف رپورٹر/مانیٹرنگ ڈیسک ) وفاق اورسندھ پانی فراہمی کا منصوبہ ’’کے فور‘‘ مل کر مکمل کرنے پر متفق ہو گئے ۔یہ اتفاق وزیراعلیٰ مراد علی شاہ اور وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا کی ملاقات میں ہوا جس میں ’’کے فور‘‘منصوبے کی شفافیت کیلئے قائم ٹاسک فورس کی سربراہی وزیراعلیٰ کوسونپنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ۔ملاقات میں وفاقی وزیر نےوزیراعلیٰ کو بتایا کہ ان کی وزیراعظم سے ’’کے فور‘‘ منصوبے کا بجٹ بڑھانے پربات ہوئی ہے۔وزیراعلیٰ سندھ نے وفاقی حکومت پرزور دیا کہ وہ منصوبے کے تخمینہ کا اپنا 50فیصد حصہ اداکرے تاکہ اسے بروقت مکمل کیاجاسکے۔ وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ منصوبے کی لاگت 75ارب روپے ہے تاہم حتمی تخمینہ ماہرین بتائیں گے۔ انہوں نےپیشکش کی کہ وفاق جب چاہے اس منصوبے کا آڈٹ کراسکتا ہے ۔وفاقی وزیر نے مسئلہ حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ کراچی میں ملک بھر کے لوگ رہتے ہیں لہٰذا صوبائی حکومتوں کو اپنے پانی کا چھوٹا سا حصہ کراچی کو دینا چاہیے وفاقی وزیر نے یقین دلایا کہ وہ اس مقصد کے لیے صوبائی حکومتوں سے بات کریں گے۔مراد علی شاہ نے کہاکہ ایک اور مسئلہ پانی کے معاہدے پر عملدرآمد ہے یہ معاملہ سی سی آئی میں بھی اٹھایاگیاتھا لہٰذا وزارت آبی وسائل اور ارسا اس معاملے کو حل کریں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More