پڈعیدن میں موبائل شاپ لوٹ لی گئی
پڈعیدن (نمائندہ امت) پڈعیدن اور گرد نواح میں چوری کی وارداتوں میں اضافہ ہو گیا ہے ، مین بازار میں حبیب الرحمن راجپوت کی موبائل شاپ میں رات گئے چوروں نے چھت کی اینٹیں نکال کر اندر داخل ہوئے اور دکان میں موجود نئے موبائل فون سیٹ اور ہزاروں روپے کیش لے اڑے۔ صبح دکان کھولنے پر واردات کا علم ہوا۔ واقعہ کی اطلاع پر ایس ایچ او پڈعیدن حبیب الرحمن لاشاری موقع واردات پر پہنچ گئے اور ملزمان کو جلد گرفتار کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ معلوم ہوا ہے کہ پولیس نے شک کی بنیاد ہے متعدد افراد کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔