چین میں ریت کےطوفان سے نظام زندگی درہم برہم

0

بیجنگ(امت نیوز)چین کے صوبے گینسو کے شہر زی جیانگ میں ریت کے طوفان سے نظام زندگی درہم برہم ہوگیا اور لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ لوگ اس وقت سخت پریشان ہوگئے، جب اچانک شہر میں چلنے والی تیز ہواؤں کے ساتھ ریت اور دھول مٹی اڑنا شروع ہوگئی، جس سے معمولات زندگی درہم برہم ہو گئے۔ تیز ریتیلی ہواؤں سے ٹریفک کی روانی بھی بری طرح متاثر ہوئی۔ ہوا میں اُڑتی ریت اور مٹی کے باعث گھروں سے باہر شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق موسم کی خراب صورت حال کے باعث متعدد ہائی ویز ٹریفک کیلئے بند کر دی گئیں، جبکہ ریل سروس بھی معطل کردی گئی۔ انتظامیہ نے شہروں کو متنبہ کیا ہے کہ وہ گھر سے باہر نہ نکلیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More