وفاقی حکومت کے 100 دن عوام پر بوجھ بن گئے- نوید قمر

0

ٹنڈو محمد خان (نمائندہ امت) پیپلز پارٹی کے ایم این اے سید نوید قمر نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کے سو دن عوام پر بوجھ بن گئے، عوام کو بجلی، گیس، پیٹرول اور روزمرہ ضروریات کی اشیا مہنگی کر کے عوام کی کمر توڑ دی ہے، یہ بات انہوں نے ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر ٹنڈو محمد خان کی جانب سے منعقدہ تقریب کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی،سید نوید قمر نے کہا کہ وفاقی حکومت ملک سے دوسرے ملک جا کر ملک چلانے کیلئے امداد طلب کر رہی ہے، اور قرضہ حاصل کرنے کے لئے آئی ایم ایف تک گئی، ان کے پاس ملک چلانے کے لئے کوئی پروگرام نہیں ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More