پادری رہائی معاملہ پر ترکی اپنے موقف پر قائم رہے گا-طیب اردگان
انقرہ(آن لائن)آن لائن)صدر رجب طیب اردگان نے خبردار کیا ہے کہ انقرہ امریکی پابندیوں کی وجہ سے پیچھے نہیں ہٹے گا، ان کا یہ بیان ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکی کے بعد سامنے آیا ہے،جس میں انہوں نے کہا تھا کہ اگر ترکی نے امریکی پادری کو رہا نہیں کیا تو اسے سزا دیں گے، یہ بات اردگان نے ٹرمپ دھمکی دینے کے بعد پہلے بیان میں بتائی ہےکہ اگر پادری انڈریو برنسن کو رہا نہیں کیا گیا تو سخت کارروائی کی جائے گی۔ امریکہ کو یہ نہیں بھولنا چاہئے کہ اگر اس نے اپنا رویہ تبدیل نہیں کیا تو وہ ترکی جیسا ایک مضبوط اور مخلص ساتھی کھو سکتا ہے،مقامی اخبار کے مطابق اردگان کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ نیٹو اتحادیوں کے درمیان تعلقات برنسن کو جیل بھیجنے کے بعد شدید خراب ہوئے جو ایجیئن شہر ازمیر میں ایک پروٹسنٹ گرجا گھر چلاتے ہیں۔ انہیں دہشت گردی کے الزامات میں تقریباً دو برس تک ترک جیل میں قید رکھا گیا تھا لیکن انہیں اب گھر میں نظربند کیا گیا ہے۔