وفاقی محتسب کے حکم کے باوجود شناختی کارڈ جاری نہ ہوا
کراچی(اسٹاف رپورٹر) رواں سال تک شناختی کارڈ جاری نہ ہونے پر وفاقی محتسب سے رجوع کیا ۔وفاقی محتسب کے حکم کے باوجودنادرا نے صرف یاسرخان کو شناختی کارڈ جاری کیا تاہم محمد داؤد کی درخواست تاحال بلاک ہے جبکہ دونوں نے ایک ہی تاریخ 17نومبر 2016کو شناختی کارڈ کے لئےدرخواست جمع کرائی تھی جبکہ درخواست کے ساتھ والدین اور داداکےاصل شناختی کارڈ کی نقول بھی جمع کرائی تھیں تاہم تاحال محمد داؤد کے شناختی کارڈ کی درخواست بلا وجہ بلاک کر رکھی ہے۔