پی آئی اے کا خسارہ بلندترین سطح پر پہنچ گیا
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)مالی بدعنوانیوں اور سنگین بدانتظامی کی شکار قومی فضائی کمپنی پی آئی اے کا خسارہ ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔مالی نتائج کی رپورٹ کے مطابق قومی ایئر لائن کو گزشتہ 10ماہ کے دوران 48ارب 30کروڑ روپے سے زائد کا خسارہ ہوا جب کہ پچھلے سال کی بہ نسبت پونے 10ارب روپے زیادہ خسارے کا سامنا ہے۔رپورٹ میں نقصان کی 3بڑی وجوہات بیان کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ 10ماہ کے دوران روپے کی قدر6فیصد گرنے کے باعث پی آئی اے کو نقصان ہوا اور اسی عرصے میں ایندھن کی قیمتیں 23فیصد بڑھنے کی وجہ سے پی آئی اے کو نقصان اٹھانا پڑا جب کہ تیسری بڑی وجہ کم آمدنی کو قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ 10ماہ میں پی آئی اے کے ریونیومیں صرف 5.4فیصد اضافہ ہوا۔