واٹر بورڈ کے کھلے ٹینکوں میں ڈوب کر 2 افراد ہلاک

0

کراچی (اسٹاف رپورٹر)واٹر بورڈ کے کھلے ٹینکوں میں ڈوب کر 2 افراد ہلاک ہوگئے۔بھینس کالونی کے ٹینک میں تیز رفتار موٹر سائیکل سوار گر کر لاپتہ ہوگیا، جس کی لاش 12 گھنٹے بعد نکال لی گئی، جبکہ گلشن اقبال کے ٹینک سے ایک ماہ پرانی لاش ملی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق بھینس کالونی روڈ نمبر 8گلی نمبر 12کے سامنے واقع دھابے جی سے آنے والی واٹر بورڈ کی لائن کے لئے کھلے ٹینک بنایا گیا تھا، جہاں پر پیر اور منگل کی درمیانی شب تیز رفتار موٹر سائیکل سوار گر کر لاپتہ ہوگیا۔ سکھن پولیس نے موٹر سائیکل کو تحویل میں لے لیا۔پولیس کا کہنا تھا کہ نوجوان کی لاش 12گھنٹے بعد لیبر اسکوائر کے قریب واٹر بورڈ کے ٹینک کے قریب سے مل گئی ہے۔متوفی کی شناخت احمد کے نام سے ہوئی ہے۔وہ بھینس کالونی کا رہائشی تھا۔ گلستان جوہر بلاک ون سمامہ شاپنگ مال فرنیچر مارکیٹ کے قریب واٹر بورڈ کے بنے ٹینک سے 30سالہ شخص کی لاش ملی۔پولیس کے مطابق لاش ایک ماہ پرانی ہے، جو خراب ہونے کے باعث ناقابل شناخت ہوچکی ہے۔پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ہی وجہ موت معلوم ہوگی۔دریں اثنا بھینس کالونی کے ڈیری فارمرز کی ایسوسی ایشن کے رہنما شاکر عمر گجر نے بتایا کہ احمد ان کے ممبر نعیم گجر کا بیٹا ہے ، جو واٹر بورڈ کی 55انچ کی لائن کے کھلے مین ہول گرگیا۔اہل خانہ کے مطابق پانی کا تیز بہاؤ نوجوان کو بہا کر لے گیا، تاہم اس کی موٹر سائیکل مین ہولٍ میں پھنسی ہوئی ملی۔شاکر گجر کے مطابق اس سے قبل بھی 2افراد اس لائن میں گر کر جاں بحق ہوچکے ہیں ۔حادثے کا مقدمہ واٹر بورڈ حکام کے خلاف درج کرایا جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More