خرم رسول کو 9سال قید ۔ 5کروڑجرمانہ

0

اسلام آباد( نمائندہ امت)اسلام آباد کی احتساب عدالت نمبر1کے جج محمد بشیر نے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے مشیر میاں خرم رسول کو بینک ڈیفالٹ ریفرنس میں 9سال قید اور 5کروڑروپے جرمانہ کی سزاکا حکم سنادیا۔فاضل عدالت نے گزشتہ روز محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے میاں خرم رسول کی قید کا پروانہ بھی جیل حکام کو بھجوا دیا ہے۔یاد رہے کہ میاں خرم رسول کے خلاف2009میں بینک ڈیفالٹ کا ریفرنس دائرکیاگیاتھاجس کا 9سال بعد فیصلہ سنایاگیاہے ۔مذکورہ کیس میں خرم رسول تقریبا7سال سے جیل میں قید ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More