بھاری تنخواہیں لینےوالےسرکاری کمپینوں کےافسران کےنام سامنےآگئے

0

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب کی 56 کمپنیوں سے بھاری تنخواہیں لینے والے سرکاری افسران کے نام سامنے آگئے، سپریم کورٹ میں پیش کی گئی فہرست کے مطابق پنجاب ہیلتھ فیسٹلیز مینجمنٹ کمپنی سے گریڈ 19کے محمد علی عامر 6لاکھ وصول کر رہے ہیں۔ پی ایچ ایف ایم سی کے گریڈ اٹھارہ کے محمد ذوالقرنین ساڑھے 4لاکھ تنخواہ وصول کرتے رہے۔ گریڈ 20کے ڈاکٹر ندیم سہیل 11مئی 2017سے 3لاکھ تنخواہ وصول کر رہے ہیں پنجاب پاپولیشن اینوویشن فنڈ کے جواد احمد قریشی کا نام شامل ہے جبکہ گریڈ 19کے جواد احمد قریشی 8 مئی 2017سے 7لاکھ ماہانہ تنخواہ لے رہے ہیں۔ پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ فنڈ سے علی سرفراز 4لاکھ 29ہزار 250 روپے تنخواہ وصول کر رہے ہیں۔ اربن سیکٹر پلاننگ کمپنی کے گریڈ 20کے ڈاکٹر ناصر جاوید سی ای او کی حیثیت سے 2012سے 8لاکھ 80ہزار تنخواہ وصول کر رہے ہیں۔ اسی کمپنی کے رفاقت علی بھنگو آڈٹ آفیسر کی حیثیت سے 4 لاکھ 10ہزار تنخواہ لے رہے ہیں۔اربن سیکٹر پلاننگ کمپنی سے اون عباس بخاری 3لاکھ 80ہزار، عبدالرزاق 4 لاکھ 95ہزار، فیصل فرید 3لاکھ 76ہزار 250روپے تنخواہ وصول کرتے رہے جبکہ ڈاکٹر طاہر علی اکبر5لاکھ20ہزار 300 روپے، توصیف دلشاد کھٹانہ 3لاکھ 32ہزار 750روپے، محمد بابر چوہان بھی 3لاکھ 85ہزار اور سلیم خان رانا 3لاکھ روپے تنخواہ وصول کر رہے ہیں۔پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی کے گریڈ 19کے سید طاہر رضا ہمدانی 4لاکھ 34ہزار 500 روپے، وقار عظیم 3لاکھ 93ہزار، شاہدہ فرخ نوید 3 لاکھ 2ہزار 500،نور الرحمن 3لاکھ 25ہزار، سہیل احمد ٹیپو 3لاکھ 35ہزار اور مرزا نصیر عنایت 3لاکھ 35ہزار تنخواہ وصول کرتے رہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More