قائداعظم کے محافظ 93 سالہ رحیم بخش انتقال کرگئے

0

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)قائد اعظم کے محافظ 93 سالہ رحیم بخش طویل علالت کے بعد گزشتہ روز انتقال کر گئے تھے۔ نماز جنازہ میں ڈی پی او رحیم یار خان عمر فاروق، ایس پی صادق آباد حفیظ الرحمٰن، چیئرمین بلدیہ شفیق پپا، تحریک انصاف کے رہنما سجاد احمد وڑائچ اور دیگر سیاسی و سماجی شخصیات سمیت سیکڑوں افراد نے شرکت کی۔مرحوم کو ان کے آبائی گاؤں چک نمبر 124میں سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔رحیم بخش بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے حفاظتی دستے میں شامل رہے۔اس وقت انہیں 130روپے تنخواہ ملتی تھی، جبکہ بعد میں حکومت پاکستان کی جانب سے وظیفہ بھی دیا جا تا رہا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More