کامن ویلتھ گیمز میں ویمنز ٹی ٹونٹی کی شمولیت کی کوششیں

0

دبئی (امت نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ویسٹ انڈیز میں منعقدہ ویمنز ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ ختم ہونے کے بعد 2022ء میں شیڈول کامن ویلتھ گیمز میں ویمنز ٹی ٹونٹی کرکٹ کی شمولیت کیلئے بولی پیش کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ شائقین کرکٹ کی بڑھتی ہوئی دلچسپی کو مدنظر رکھتے ہوئے اس بات کا فیصلہ کیا گیا۔ اگر آئی سی سی کی بولی کامیاب رہی تو 1998ء کے بعد یہ پہلا موقع ہوگا کہ کرکٹ گیمز کا حصہ ہو۔ 20 برس قبل منعقدہ کامن ویلتھ گیمز کرکٹ ایونٹ کے فائنل میں جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کو ہرا کر سونے کا تمغہ جیتنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈیوڈ رچرڈسن نے اپنے بیان میں کہا کہ دنیا بھر میں ویمنز کرکٹ کی ترقی و فروغ کے سلسلے میں کامن ویلتھ گیمز میں ویمنز کرکٹ کی شمولیت کے حوالے سے بولی پیش کی گئی ہے تاکہ زیادہ تعداد میں خواتین کھلاڑی اس طرف راغب ہو سکیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More