سندھ میں پانی کی قلت 40 فیصدسے بھی زائد ہونے کا خدشہ
پنگریو/ جھڈو (نمائندگان) محکمہ آبپاشی نے رواں ربیع سیزن کے دوران دریائے سندھ میں پانی کی قلت چالیس فیصدسے بھی زائد ہونے کا خدشہ ظاہرکرتے ہوئے سندھ کے تینوں بیراجوں کی مین کینالوں پر وارہ بندی کا شیڈول جاری کردیا ہے جس سے صوبے میں ربیع کا سیزن مکمل طورپر متاثر ہونے اورفصلوں کی بوائی کے لیے صوبے کی لاکھوں ایکڑ تیارزرعی اراضی بے کار اورضائع ہونے کے ساتھ ساتھ شدید معاشی اورزرعی بحران پیدا ہونے کاخدشہ پیدا ہوگیا ہے کاشت کارتنظیموں نے اس صورتحال پرشدید تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ آبی بحران کی ماضی قریب میں کوئی نظیر نہیں ملتی حکومت سندھ اس معاملے پر وفاقی حکومت سے رجوع کرکے ربیع سیزن کے لیے اضافی پانی حاصل کرے۔