پی سی بی منیجنگ ڈائریکٹر کی تنخواہ 20 لاکھ روپے ہوگی
کراچی (امت نیوز)برطانوی نژاد پاکستانی وسیم خان پاکستان کرکٹ بورڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر کی دوڑ میں شامل ہو گئے۔پاکستان کرکٹ بورڈ جو ملازمین کی بڑھتی تعداد اور بڑھتے خرچوں پر متعدد مرتبہ تحفظات ظاہر کر چکا ہے، اس کے نئے سربراہ احسان مانی نے ڈائریکڑ میڈیا کو 10 لاکھ اور منیجنگ ڈائریکڑ کو 20 لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ پر پی سی بی کا حصہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔سابق چیئرمین نجم سیٹھی کے بقول ڈئریکڑ میڈیا کے لیے پی سی بی کے سابق ملازم کو لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، البتہ ان کے خیال میں ڈائریکڑ کی تنخواہ پی سی بی قوانین کی خلاف ورزی ہو گی۔دوسری جانب اطلاعات ہیں کہ برطانوی نژاد 47 سالہ وسیم خان بھی منیجنگ ڈائریکڑ بننے کی دوڑ میں شامل ہوگئے ہیں۔26 فروری 1971 کو برمنگھم میں پیدا ہونے والے وسیم گلزار خان انگلش کاونٹی واروکشائر، سسیکس اور ڈربی شائر کے لیے کھیل چکے ہیں۔