زلزلے میں گرنے والی مڈل سکول ڈوبہ کی عمارت 13 سال بعد تعمیر نہ ہوسکی
مظفرآباد(نمائندہ اُمت)گورنمنٹ مڈل سکول ڈوبہ کی عمارت 13سال گزرنے کے باوجود تعمیر نہ ہو سکی۔ بچے کھلے آسمان تلے تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں۔ 8اکتوبر 2005کے زلزلہ میں سکول کی عمارت مکمل طورپر تباہ ہو گئی تھی جس کے بعد تا حال نئی عمارت تعمیر نہ ہو سکی سکول کے انتظام ایک ٹینٹ میں چل رہا تھا جو بوسیدہ ہونے کے باعث مکمل طور پرختم ہو گیا ہے۔ اب کھلے آسمان تلے طلباء و طالبات کھلے آسمان تلے تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں ان خیالات کا اظہار سماجی کارکن محمد اشفاق مغل، طاہر مغل، دانیال بشیر مغل و دیگر نے گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ چیف سیکرٹری آزاد کشمیر، وزیر اعظم آزاد کشمیر ذاتی طور پر علاقے کا دورہ کریں ۔