سعودی عرب میں میراتھن دوڑ میں ایک ہزار خواتین کی شرکت
دمام(امت نیوز)سعودی عرب کے مشرقی شہر دمام میں 23 ویں سالانہ فلاحی دوڑ میں پہلی مرتبہ خواتین نے شرکت کی۔ یہ دوڑچلو ہم مطالعہ کریں کے عنوان سے منعقد کی گئی جس کا مقصد مطالعے کے حوالے سے معاشرے میں لوگوں کی حوصلہ افزائی کرنا تھا۔دوڑ میں مختلف عمر کی 1000 سے زیادہ مقامی اور غیر ملکی مقیم خواتین اور لڑکیوں نے شرکت کی۔ ان میں نوجوان اور عمر رسیدہ خواتین کے علاوہ بچیاں اور پیشہ ور خواتین کھلاڑی بھی شامل تھیں۔ دوڑ میں شرکت کرنے والی خواتین کو پانچ کلو میٹر کا فاصلہ طے کرنا تھا۔فلاحی دوڑ کا انعقاد کرنے والی سپریم کمیٹی کے سربراہ عبدالعزیز الترکی نیبتایا کہ سرکاری اور نجی سیکٹروں نے اس میراتھن کو کامیاب بنانے کے لیے بھرپور کوشش کی۔