بینک اسلامی نے الیکٹرونک بینکنگ سروسز بحال کر دیں
کراچی(بزنس رپورٹر)بینک اسلامی نے اعلان کیا ہے کہ اس کی وصولی و ادائیگی کا نظام کامیابی سے بحال ہوگیا ہے اور محفوظ طریقے سے کام کر رہا ہے۔بینک کی تمام خدمات بشمول دیگر بینکوں کے اے ٹی ایمز، انٹرنیٹ بینکنگ اور موبائل ایپلی کیشن کے ذریعے اکاؤنٹ تک رسائی حاصل کی جاسکتی ہیں۔یہ تمام سروسز معمول کے مطابق کام کر رہی ہیں۔اعلامیے کے مطابق ہمیں یقین ہے کہ ہماری کاوشیں ہمارے صارفین کے تحفظ اور سیکورٹی کو مزید مضبوط بنائیں گی ۔