میٹروول سائٹ میں پانی بحران 10روز میں حل کرنے کی یقین دہانی

0

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سائٹ کے علاقے میٹروول میں پانی کے شدید بحران پر جمعے کو علاقہ مکینوں اور سیاسی رہنمائوں کی جانب سے ڈی سی کے آفس پر احتجاج کے بعد ڈپٹی کمشنر نے واٹر بورڈ حکام کو بلاکر مسئلہ حل کرنے کی یقین دلایا تھا۔ اسی سلسلے میں گزشتہ روز ڈی سی زاہد حسین میمن، علاقائی عمائدین، واٹر بورڈ حکام و دیگر کا اجلاس ہوا، جس میں عمائدین نے پانی بحران کا ذمہ دار واٹر بورڈ کو ٹہرایا۔ واٹر بورڈ حکام نے10روز میں مسئلہ حل کرنے کا یقین دلایا۔ علاقہ عمائدین نے ڈی سی سے تعاون پر شکریہ ادا کیا ۔ یوسی چیئرمین عبدالصمد ، وفد میں طاہر، رحمان بشیر، اسحاق، کونسلر نظر خان ود یگر شامل تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More