ڈار کے 50کروڑ حکومت پنجاب کو منتقل

0

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے مسلم لیگ (ن) کے سینیٹراسحاق ڈار کے اکاؤنٹس سے 50 کروڑسے زائد رقم حکومت پنجاب کو منتقل کردیئے۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے آمدنی سے زائد اثاثہ جات کیس میں اسحاق ڈارکی جائیداد ضبط کا حکم دیا تھا، اس سلسلے میں نیب نے حکومت پنجاب کو اسحاق ڈارکے تمام بینک اکاؤنٹس اوراملاک کی تفصیلات دیتے ہوئے عدالتی فیصلے پرعملدرآمد کے لئے مراسلہ بھجوایا تھا۔احکامات کی روشنی میں ڈی سی لاہورنے حکومت پنجاب کی جانب سے بینکوں کومراسلے جاری کئے، جس پربینکوں نے سی آرڈی سی (7) 88 سیکشن کے تحت ڈی سی کورقم بھجوائی۔ ضلعی انتظامیہ نے یہ رقم 3 پے آڈرزکے ذریعے حکومت پنجاب کو منتقل کی۔واضح رہے کہ اسحاق ڈارکی گلبرک کوٹھی پہلے ہی ایل ڈی اے کے ذریعے تحویل میں ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More