تیونس پہنچنے پر سعودی ولی عہد کیخلاف مظاہرے

0

لندن(امت نیوز)تیونس پہنچنے پر سعودی ولی عہدشہزادہ محمد بن سلمان کے خلاف مظاہرے کئے گئے۔عوام نے سڑکوں پر آ کر صحافی جمال خشوگی کے قتل پر غم و غصے کا اظہار کیا۔تیونس کی صحافتی تنظیم نے صدر بیجی کید ایسیبسی کے نام خط میں الزام لگایاکہ سعودی ولی عہدآزادی اظہار رائے کے دشمن ہیں اور کہا کہ ہم ان کے دورے کو مسترد کرتے ہیں۔ قبل ازیں شہزادہ محمد نے دورہ مصر میں آمرسیسی سے ملاقات کی جس میں ایران کی خطے میں مداخلت سے نمٹنے پر اتفاق کیا گیا،سعودی عرب اور مصر نے قطر کو کسی قسم کی رعایتیں نہ دینے کا فیصلہ کرتے ہوئےکہا ہے کہ اگر قطر عرب ممالک کی شرائط کو پورا کرے تواس کے ساتھ مصالحت ہوسکتی ہے۔شہزادہ محمد بن سلمان جی۔20 سربراہ اجلاس میں شرکت کے لئے ارجنٹائن پہنچ گئے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More