مشاورت کے بغیراخبارات کی نئی درجہ بندی قبول نہیں-اے پی این ایس
کراچی (پ ر) اے پی این ایس میڈیا پالیسی کے حوالے سے میڈیا کی تمام تنظیموں سے مل کر مجوزہ میڈیا پالیسی کو ختم کرانے کی جدوجہد تیز کرے اور حکومت پر واضح کرے کہ ہمیں یہ میڈیا پالسی کسی طور پر قابل قبول نہیں، اے پی این ایس کی فیڈرل کیپیٹل کمیٹی کا اجلاس خوشنود علی خان کی صدارت میں ہوا جس میں کہا گیا کہ حکومت نے اے پی این ایس ے مشاورت کے بغیر جس طرح اخبارات کی نئی کیٹگرائزیشن کی ہے وہ قابل قبول نہیں، اجلاس میں سفارش کی گئی کہ اے پی این ایس اب اپنی جدوجہد اس وقت تک جاری رکھے جب تک حکومت یہ فیصلہ نہیں کرلیتی کہ اشتہارات صرف اے پی این ایس کے ممبر اخبارات کو ہی جاری کئے جائیں گے کیونکہ اے پی این ایس صرف ان اخبارات کو ہی ممبر شپ دیتی ہے جو تمام معیارات پر پورا اترتے ہیں۔ اجلاس میں اس بات پرزور دیا گیا کہ فوری طور پر میڈیا کی تمام تنظیموں پر مشتمل ایک جوائٹ ایکشن کمیٹی تشکیل دی جائے، جو حکومت سے نئی میڈیا پالیسی پر مذاکرات کرے۔