غزہ میں اسرائیلی بمباری سے مزید 2 فلسطینی شہید

0

مقبوضہ بیت المقدس(امت نیوز) غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فضائی حملے میں مزید 2 فلسطیینی شہید اور متدد زخمی ہو گئے، صیہونی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ نوجوان یہودی بستیوں پر آتشی پتنگیں گرانے کی تیاری کر رہے تھے، دوسری جانب اسرائیلی فوجی کو دانتوں سے کاٹنے اور لات مارنے کے الزام میں قید 17سالہ فلسطینی لڑکی احد تمیمی کو 8 ماہ بعد جیل سے رہا کر دیا گیا، جبکہ مغربی کنارے میں 2 اطالوی اسٹریٹ پینٹرز اور ان کے فلسطینی ساتھی کی گرفتاری کی بھی اطلاعات ہیں۔ تفصیلات کے مطابق جمعے کے روز اسرائیلی فائرنگ سے 2نو عمر فلسطینیوں کی شہادت کے بعد دوسرے دن بھی7ہزار سے زائد شہریوں نے اسرائیلی سرحد سے ملحقہ مقبوضہ غزہ کے علاقوں کی جانب مارچ کیا۔ اس موقع پر اسرائیلی فضائیہ نے وحشیانہ شیلنگ کی، جس کے نتیجے میں 2نوجوانوں نے جام شہادت نوش کرلیا اور متعدد زخمی ہوئے۔ حماس ذرائع نے اپنے کارکنوں سمیت بچوں اور معمر افراد کی شہادت کی تصدیق کی ہے۔ ادھر اسرائیلی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ دونوں نوجوان غزہ میں قائم یہودی آبادیوں پر آتشی پتنگیں اور راکٹ فائر کرنے کی تیاری کر رہے تھے، جس کی وجہ سے انہیں نشانہ بنایا گیا- دوسری جانب گزشتہ سال میں اسرائیلی فوجیوں کے سامنے ڈٹ جانے والی 17سالہ فلسطینی لڑکی احد تمیمی کو 8ماہ قید پوری کرنے کے بعد اسرائیلی جیل سے رہا کر دیا گیا۔ احد تمیمی نے 2017میں غزہ میں احتجاج کے دوران اسرائیلی فوجیوں کو مکا دکھایا تھا اور مزاحمت کے دوران انہیں تھپڑ رسید کئے تھے اور دانتوں سے کاٹ کر لاتیں بھی دی تھیں۔ تمیمی کی گرفتاری پر عالمی برادری نے اسرائیل کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More