ڈیرہ مراد جمالی میں زہریلا کھانا کھانے سے 9افراد کی حالت غیر

0

کوئٹہ (نمائندہ خصوصی )ڈیرہ مرادجمالی میں زہریلا کھاناکھانے سے ایک ہی خاندان کے 9افراد کی حالت غیر ہوگئی جنھیں سول اسپتال منتقل کیاگیا پولیس کے مطابق ڈیرہ مرادجمالی کے گوٹھ اسداللہ کھیازئی میں محمدعلی کھیازئی کے اہلخانہ کی کھاناکھانے کے بعد طبعیت اچانک بگڑگئی متاثرین میں عبدالباسط ،محمدعمر، قربان علی ،محمد یونس ،قادرداد ،بی بی حسنہ ،سائرہ بی بی اورگراں بخت و دیگر شامل ہیں تمام افراد کو اسپتال لایا گیا اب انکی حالت بہتر ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More