باجوڑ میں ریموٹ کنڑول بم دھماکے سے 2جاں بحق

0

باجوڑ(نمائندہ امت) باجوڑ کےتحصیل خار کے علاقہ عنایت کلے میں ریموٹ کنڑول بم دھماکے سےدو افراد جاں بحق ہو گئے ۔ لیویز ذرائع کے مطابق جمعرات کے روز نماز مغرب کے بعد ضلع باجوڑ کے تحصیل خا رعلاقہ عنایت کلے میں ریموٹ کنڑول بم دھماکہ اس وقت ہوا جب مولوی امان اللہ گاڑی میں اپنے گھر جارہے تھے ۔دھماکہ کے نتیجے میں مولوی امان اللہ اور ایک اور ساتھی جاں بحق ہوگئے جبکہ گاڑی مکمل طورپر تباہ ہوگئی ۔ واقعہ کی اطلاع ملتی ہی سکیورٹی فورسز اور انتظامیہ کے اہلکاروں نے جائے وقوعہ پر امدادی سرگرمیاں شروع کردی اور سکیورٹی فورسز نے علاقہ کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا جبکہ انتظامیہ نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More