روسی سفیر – شاہ محمود ملاقات میں اسٹریٹیجک شراکت داری کے فروغ پر اتفاق

0

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اور روس نے دو طرفہ دوستانہ تعلقات کو اسٹریٹیجک شراکت داری کی سطح پر فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے۔ روسی سفیر الیکسی ڈیڈوف نے وزارتِ خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاک روس دو طرفہ تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، امن و امان و دفاعی تعاون میں اضافے سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر دونوں ملکوں کے دوستانہ تعلقات کو اسٹریٹیجک شراکت داری کی سطح پر فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔ وزیر خارجہ نے افغانستان میں قیام امن کیلئے روس کی مثبت کاوشوں کو سراہا۔روسی سفیر نے شاہ محمود قریشی کو پاکستان کے مختلف شعبوں میں اپنے ملک کے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ واضح رہے کہ 5 نومبر کو شنگھائی کانفرنس کے موقع پر وزیراعظم عمران خان نے روس کے وزیراعظم دیمتری میدویدیف سے ملاقات کی تھی اور انہیں دورہ پاکستان کی بھی دعوت دی تھی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More