جرمن فٹ بال کلب کی بس پرحملہ مجر م کو 14سال قید کی سزا
برلن(امت نیوز)گزشتہ برس گیارہ اپریل کو جرمن فٹ بال کلب بوروسیا ڈورٹمنڈ کی بس پر حملہ کرنے والے ایک انتیس سالہ ملزم کو جرمن عدالت نے چودہ سال قید کی سزا سنا دی ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جرمنی کے مغربی شہر ڈورٹمنڈ کی عدالت نے جرمن اور روسی شہریت کے حامل شخص سیرگئی وی کو جرمن فٹ بال کلب بوروسیا ڈورٹمنڈ کی بس پر حملہ کرنے کے جرم میں چودہ سال قید کا فیصلہ سنایا۔
٭٭٭٭٭