بلدیہ فیکٹری کا مقدمہ جرمنی کی عدالت میں دائر

0

برلن ( امت نیوز)بلدیہ فیکٹری کے متاثرین معاوضے کیلئے جرمنی کی عدالت پہنچ گئے ۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق سانحے میں لقمہ اجل بننے والے اعجاز احمد کی والدہ سعید خاتون سمیت 4 متاثرین نے جرمنی کے شہر دورٹمنڈ کی عدالت میں جرمن ٹیکسٹائل کمپنی کے آئی کے کیخلاف مقدمہ دائر کیا ہے۔متاثرہ خاندانوں میں سے ہر ایک کو 30 ہزار یورو بطور معاوضہ ادا کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔ جبکہ اسی طرح کا ایک مقدمہ اٹلی میں اس کمپنی کے خلاف دائر کیا جائے گا، جس نے مذکورہ کمپنی کو سوشل آڈٹ سرٹیفکیٹ جاری کیا تھا۔دوسری جانب اس حوالے سے نیشنل ٹریڈ یونین فیڈریشن کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل ناصر منصور نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ یہ مقدمہ جرمنی کی ٹیکساٹل کمپنی KIK کے خلاف دائر کیا گیا ہے، جس کی مصنوعات علی انٹرپرائز پر تیار کی جاتی تھیں۔اس کمپنی نے معاوضے کی باقی رقم ادا کرنے سے انکار کردیا تھا۔انہوں نے کہا کہ اگلے چند دنوں میں متاثرین کے پندرہ ورثا بھی اطالوی کمپنی RINA کیخلاف اٹلی کے شہر میلان میں مقدمہ کریں گی، جس نے علی انٹرپرائز کو سوشل آڈٹ سرٹیفکیٹ جاری کیا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More