ٹاس کے موقع پر معمولی غلطی پر ویرات کوہلی تنقید کی زد میں آگئے
سڈنی(امت نیوز)بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے کرکٹ آسٹریلیا الیون کے خلاف 64رنز کی عمدہ اننگز کھیلی تاہم اسی میچ کے دوران معمولی غلطی پر وہ ایک مرتبہ پھر سوشل میڈیا کی تنقید کی زد میں آگئے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل شیڈول واحد پریکٹس میچ میں جب کوہلی سڈنی کرکٹ گرانڈ میں ٹاس کیلئے آئے تو انہوں نے کرکٹ کی روایات کے برعکس شارٹ (نیکر) پہن کر ٹاس کیا جبکہ دوسری جانب کرکٹ آسٹریلیا الیون کے کپتان سیم وائٹ مین اپنی مکمل کٹ پہن کر ٹاس کرنے آئے تھے۔ویرات کوہلی کے اس عمل کو سوشل میڈیا پر زیادہ پذیرائی نہیں ملی۔
٭٭٭٭٭