اپرچشمہ لفٹ گریجویٹی کینال منصوبہ سی پیک میں شامل
ڈیرہ اسماعیل خان (نمائندہ امت) پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی NA39محمدیعقوب شیخ نے کہاہے کہ عوام سے الیکشن میں جو وعدے کیے انشاء اللہ ان کوپوراکریں گے ۔علاقے کی محرومیوں کا ازالہ کیاجائے گا ۔میرے حلقے میں سب سے بڑامسئلہ پانی کا ہے ۔خوشخبری دیتاہوں کہ ہماری کوششوں سے اپرچشمہ لفٹ گریجویٹی کینال پراجیکٹ کوسی پیک میں شامل کرلیاگیاہے اوراس حوالے سے ایک ہفتہ قبل اعلیٰ سطحی اجلاس بھی ہوچکاہے ۔